Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / اقوام متحدہ کے ادارہ کو اندرا گاندھی امن انعام

اقوام متحدہ کے ادارہ کو اندرا گاندھی امن انعام

نئی دہلی 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام )  اندرا گاندھی انعام برائے امن و ترک اسلحہ اور ترقی سال 2015 اقوام متحدہ دفتر تارکین وطن کو پیش کیا جائیگا ۔ سکریٹری اندرا گاندھی میموریل ٹرسٹ سمن دوبے آج یہ اعلان کیا اور بتایا کہ نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کی زیر قیادت انٹرنیشنل جیوری نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ جب کہ یہ باوقار ایوارڈ اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے تارکین وطن کے دفتر کو لاکھوں ریفوجیز کی بروقت امداد میں اس کے سرگرم رول کے اعتراف میں دیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT