Saturday , March 25 2017
Home / Top Stories / اقوام متحدہ کے نئے سکریٹری جنرل کا دورہ مشرق وسطیٰ

اقوام متحدہ کے نئے سکریٹری جنرل کا دورہ مشرق وسطیٰ

ISTANBUL, FEB 11 :- Turkish President Tayyip Erdogan meets with U.N. Secretary-General Antonio Guterres in Istanbul, Turkey, February 11, 2017. REUTERS-10R

اقوام متحدہ،11فروری(سیاست ڈاٹ کام)اقوام متحدہ کے نئے جنرل سکریٹری اینٹونیو گٹیرس وسط ایشیا کے اپنے پہلے دورے پر کل ترکی کے شہر استنبول کے لئے روانہ ہوئے ۔عالمی تنظیم اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری گزشتہ دسمبر میں حلف لینے کے بعد وسط ایشیا کے اپنے پہلے دورے کی شروعات میں ترکی پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم بنالی یلدرم سے ملاقات کریں گے ۔مسٹر اینٹونیو اس سے پہلے امریکہ کے نیویارک شہرکے دورے پر تھے ۔اس کے بعدمسٹر اینٹونیو صدر طیب اردغان سے بھی ملاقات کریں گے اور اس کے بعد وہ سعودی عرب کے لئے روانہ ہوں گے ۔مسٹر اینٹونیو اتوار کو وہاں شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے ۔جنرل سکریٹری اپنے اس دورے میں متحدہ عرب امارات ،عمان،قطر اور مصر بھی جائیں گے ۔اس کے بعد وہ جرمنی کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ جی-20 ملکوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ میٹنگ کریں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT