Sunday , July 23 2017
Home / دنیا / الاسکا میں طیارہ کے دو حادثے اور چار افراد کی اموات کی تحقیقات

الاسکا میں طیارہ کے دو حادثے اور چار افراد کی اموات کی تحقیقات

اینکریج۔ 28مئی ( سیاست ڈاٹ کام )  مرکزی محکمہ سراغ رسانی کے تحقیقات کنندوں نے کہا کہ الاسکا میں 600سے زیادہ میل کے فاصلہ پر دو طیاروں کے بیک وقت حادثوں میں جملہ 4 افراد کی ہلاکت واقع ہوئی ۔ کے ٹی یو یو ٹی وی چینل کی اطلاع کے بموجب قومی حمل ونقل تحفظ بورڈ نے کہا کہ دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور باقی دو اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ زخمی افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ علاج کیلئے منتقل کیا گیا تھا ۔ عہدیداروں کے بموجب عینی شاہدین نے کہا ہ دو انجن والا طیارہ پرواز کے کچھ ہی دیر بعد حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ جبکہ ایک انجن والا طیارہ 11بجے دن فیربینکس کے مشرق میں حادثہ کا شکار ہوا ۔ الاسکا کے ریاستی فوجیوں نے اطلاع دی کہ دو افراد ہلاک ہوگئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT