Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / الاگیری کی دو سال میں پہلی مرتبہ کے کروناندھی سے ملاقات

الاگیری کی دو سال میں پہلی مرتبہ کے کروناندھی سے ملاقات

چینائی 24 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق مرکزی وزیر کے الاگھیری نے آج دو سال میں پہلی مرتبہ اپنے والد و ڈی ایم کے سربراہ کے کروناندھی سے ملاقات کی ۔ 2014 میں الاگیری کو مخالف پارٹی سرگرمیوں کے الزام میں خارج کردیا گیا تھا ۔ اب جبکہ ریاست میںاسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں ان کی اپنے والد سے ملاقات اہمیت رکھتی ہے ۔ تاہم پارٹی کے جنرل سکریٹری ایم کے اسٹالن نے اس ملاقات پر کہا کہ یہ صرف ایک شخصی ملاقات تھی اور اس میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی ۔الاگیری کے فرزند نے بھی سوشیل میڈیا پر یہ وضاحت کی کہ ان کے والد نے اپنے والد سے شخصی ملاقات کی ہے اور اس ملاقات کے کوئی سیاسی عزائم یا مقاصد بالکل نہیں ہیں ۔ اس پر کسی کو الجھن نہیں ہونی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT