Saturday , June 24 2017
Home / دنیا / الباب میں داعش کا خودکش حملہ ، ترکی کے دو سپاہی ہلاک

الباب میں داعش کا خودکش حملہ ، ترکی کے دو سپاہی ہلاک

انقرہ ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے الباب ٹاؤن میں داعش جہادیوں کے خودکش بمبار حملے میں ترکی کے تائید یافتہ شامی باغیوں کی ہلاکت کے بعد داعش کے دوسرے خودکش بمبار حملے میں ترکی کے دو سپاہی ہلاک ہوگئے۔ ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے اس واقعہ کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایک خودکش حملہ تھا جس میں ہمارے دو سپاہی ہلاک ہوگئے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ بشارالاسد کے خلاف لڑائی میں مصروف ترکی کے تائید یافتہ باعیوں نے داعش کے طاقتور گڑھ الباب پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد سڑکوں پر تلاشی مہم میں مصروف ترک سپاہیوں کو داعش جہادیوں نے خودکش حملے کا نشانہ بنایا لیکن ترکی کی فوج نے کہا کہ اس کے دو سپاہی زمینی سرنگ دھماکہ میں ہلاک ہوئے اور دیگر تین سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT