Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / البرٹا میں آگ مزید علاقوں تک پھیل گئی

البرٹا میں آگ مزید علاقوں تک پھیل گئی

فورٹ مک مرے ۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کے صوبے البرٹا میں فورٹ مک مرے کے جنگلات میں لگنے والی آگ 850 مربع کلومیٹر تک پھیل گئی ہے جس کے بعد شہر کے شمال میں نقل مکانی کرنے والے آٹھ ہزار متاثرین کو فضائی آپریشن سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ آگ سے متاثرہ رقبہ میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے اور یہ صوبہ کے جنوبی علاقوں تک پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے فورٹ مک مرے سے نقل مکانی کرنے والے آٹھ ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT