Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / البرٹ آئسنٹائن کے مکتوب کی نیلامی

البرٹ آئسنٹائن کے مکتوب کی نیلامی

لاس اینجلس ۔ 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جرمن کے بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسداں البرٹ آئسنٹائن کی جانب سے ان کے عزیز ترین دوست مشیل بیسو کو تحریر کئے گئے مکتوب امریکہ میں مکتوب کے نیلام کے ذریعہ توقع ہیکہ 60,000 امریکی ڈالرس حاصل ہوں گے۔ مکتوب پر 15 اپریل 1950ء کی تاریخ درج ہے جو پرنسٹن سے کیا گیا ہے جس کی تحریر پڑھنے کے بعد آئسنٹائن جیسے عظیم سائنسداں کے روانہ ایک پابند ڈسپلن ہونے کا پتہ چلتا ہے۔ مکتوب کے اختتام پرالبرٹ آئسنٹائن کی دستخط A.E کے ساتھ موجود ہے اور انہوں نے اپنے دوست کو پیار بھری مبارکباد بھی دی ہے۔ آن لائن نیلامی 28 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT