Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / الجزیرہ امریکہ نیٹ ورک بند کردیا گیا

الجزیرہ امریکہ نیٹ ورک بند کردیا گیا

نیویارک ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں الجزیرہ امریکہ نیٹ ورک کو چونکہ عوام کی جانب سے متوقع پذیرائی حاصل نہیں ہوئی ہے لہٰذا 2013ء کو انتہائی دھوم دھام سے لانچنگ کے بعد کل رات الجزیرہ نیٹ ورک کو بند کرنے سے قبل ایک الوداعی پروگرام نشر کیا گیا۔ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے پروگرام کا آغاز ہوا جسے ایک یا دو بار دہرایا بھی جائے گا اور اس کے بعد الجزیرہ امریکہ نیٹ ورک ماضی کی داستان بن کر رہ جائے گا۔ مقامی کیبل اور سٹیلائیٹ آپریٹرس کو اب یہ فیصلہ کرنا ہے کہ مارکٹ میں الجزیرہ کی جگہ پر اب کونسے نیٹ ورک کو جگہ دی جائے۔ قطر سے تعلق رکھنے والے الجزیرہ نیٹ ورک نے جنوری میں ہی یہ اعلان کردیا تھا کہ وہ امریکہ سے آپریٹ کئے جانے والے الجزیرہ نیٹ ورک کوبند کردے گا کیونکہ اس نیٹ ورک کی جانب امریکی عوام کو راغب کرنے میں ناکامی ہوئی جس سے خسارہ بھی اٹھانا پڑا۔ آپریٹرس کا یہ ماننا ہیکہ الجزیرہ نہ بھی ہوا تو مارکیٹ میں سی این این، فاکس نیوز چیانل اور ایم ایس این آر سی کے ساتھ کئی متبادل موجود ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT