Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / الجزیرہ کا صحافی جیل سے رہا، کینیڈا واپسی

الجزیرہ کا صحافی جیل سے رہا، کینیڈا واپسی

ٹورنٹو ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) الجزیرہ سے وابستہ سابق صحافی محمد فہمی جسے مصر کی ایک جیل سے گذشتہ ماہ رہا کیا گیا تھا، وہ اب اپنے وطن کینیڈا اس امید کے ساتھ دوبارہ پہنچ گیا ہے کہ انتخابی مباحثہ میں اس موضوع کو شامل کیا جائے کہ کینیڈین حکومت بیرون ملک اپنے شہریوں کی کس طرح بہتر طور پر حفاظت کرسکتی ہے۔ ایسوسی ایٹیڈ پریس سے بات کرتے ہوئے فہمی نے بتایا کہ وہ اتوار کے روز اپنی اہلیہ کے ساتھ انتہائی خاموشی کے ساتھ ٹورنٹو پہنچ گیا۔ فہمی کو 2013ء میں الجزیرہ کے ہی دو انگریز ساتھی صحافیوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے اسے بے بنیاد اور من گھڑت خبر کے کوریج کی پاداش میں تین سال کی سزائے قید سنائی تھی۔ مذکورہ من گھڑت خبر کا ممنوعہ  اخوان المسلمین کی تائید میں کوریج کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT