Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / الجزیرہ کے آخری تین صحافی بھی مصر سے روانہ

الجزیرہ کے آخری تین صحافی بھی مصر سے روانہ

دوبئی 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) الجزیرہ کے مابقی تین انگریزی صحافیوں کو جنھیں مصر میں قید رکھا گیا تھا کو بالآخر رہا کردیا گیا اور قطر پہنچ گئے جہاں سے الجزیرہ نیٹ ورک کام کرتا ہے۔ دریں اثناء الجزیرہ ترجمان حسن سلیم پٹیل نے قطر کے دارالخلافہ دوحہ میں باہیر محمد کی آمد کی توثیق کی اور بتایا کہ وہ فی الحال ملک کے عارضی دورہ پر ہیں جبکہ محمد کچھ کچھ ساتھیوں نے سوشیل میڈیا پر اس کی آمد کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔ یاد رہے کہ محمد جو مصری شہری ہے اور اُس کے کینیڈین ساتھی محمد فہمہی کو صدر مصر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے معاف کردیئے جانے کے بعد رہا کردیا گیا۔ محمد فہمی نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے اپنی رہائی کا ذکر کیا تھا جبکہ آسٹریلیائی شہری پیٹر گریسٹ جسے فہمی اور محمد کے ساتھ ڈسمبر 2013 ء میں گرفتار کیا گیا تھا، اُسے مصر سے ایک سال قبل ہی واپس بھیج دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT