Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / الخلیفہ اسٹیڈیم 2017 ء تک تعمیر ہو جائے گا

الخلیفہ اسٹیڈیم 2017 ء تک تعمیر ہو جائے گا

قطر 17 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لئے قطر میں انفرااسٹرکچر کی تعمیراتی کام تیزی سے صحیح سمت گامزن ہے اور امید کی جارہی ہے کہ الخلیفہ اسٹیڈیم 2017ء تک مکمل ہو جائے گا جس کے بعد لوسیل اسٹیڈیم بھی تیار ہو جائے گا۔ مذکورہ ایونٹ کے ویب سائٹ کے بموجب الخلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم پہلا میدان ہوگا جو سب سے پہلے تعمیراتی امور کی تکمیل کرلے گا جیسا کہ 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ اسسٹنٹ سکریٹری جنرل آف سپریم کمیٹی نصیر الخیتر نے کہا ہے کہ ہمارا پہلا میدان الخلیفہ 2017ء کے آغاز تک مکمل ہوجائے گا اور ہمیں امید ہے کہ 2020 ء تک تمام میدان مکمل تیار ہو جائیں گے جیسا کہ ان میدانوں کے تعمیراتی کام تقریباً 50 فیصد مکمل ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT