Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / الزامات ثابت کرنے پر سیاسی سنیاس لینے چیف منسٹر اتراکھنڈ کا اعلان

الزامات ثابت کرنے پر سیاسی سنیاس لینے چیف منسٹر اتراکھنڈ کا اعلان

دہرہ دون 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے اس الزام پر کہ اترکھنڈ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ 15.9 کروڑ کا غبن کرلیا گیا ہے، شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹر ہریش راوت نے آج کہاکہ اگر اپوزیشن جماعت اپنے الزامات ثابت کرنے کے لئے دستاویزات پیش کرے گی تو وہ عہدہ سے استعفیٰ دے دیں گے۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بے بنیاد الزامات کو میں یکسر مسترد کرتا ہوں۔ محض ریاستی حکومت کو رسواء کرنے کے لئے الزام تراشی کی جارہی ہے اور بی جے پی دستاویزی ثبوت پیش کرتی ہے تو وہ چیف منسٹر کے عہدہ سے استعفیٰ دے کر سیاسی سنیاس لے لیں گے۔ انھوں نے جھوٹی باتیں پھیلانے پر ریاستی عوام سے معذرت خواہی کا بھی مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ریاستی صدر بی جے پی اجئے بھٹ نے حال ہی میں قانون حق معلومات کے تحت اطلاع حاصل کرکے یہ الزام عائد کیا تھا کہ ریاستی حکومت نے 1509.3436 کروڑ کا غبن کرلیا ہے جوکہ آفات سماوی متاثرین کی امداد مرکزی حکومت نے جاری کئے تھے۔ انھوں نے اس خصوص میں سی بی آئی ویجلنس ڈپارٹمنٹ سے تحقیقات کے لئے ریاستی گورنر کرشنا کانت پاول سے مطالبہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT