Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / الزامات ثابت کرنے کودنڈا رام کو ٹی آر ایس ایم پی بی سمن کا چیلنج

الزامات ثابت کرنے کودنڈا رام کو ٹی آر ایس ایم پی بی سمن کا چیلنج

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ بی سمن نے ٹی آر ایس حکومت پر جے اے سی صدر نشین پروفیسر کودنڈا رام کی تنقید مسترد کردی اور انہیں الزامات ثابت کرنے کا چیلنج کیا ۔ سمن نے کودنڈا رام کے اس الزام کو مضحکہ خیز قرار دیا کہ حکومت انتخابی منشور میں کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ سمن نے کہا کہ پورے ملک میں ٹی آر ایس حکومت جتنی موافق عوام اور موافق غریب ہے کوئی اور حکومت نہیں ہے ۔ انہوں نے کودنڈا رام کو یاد دلایا کہ ٹی آر ایس حکومت کے ترقیاتی اور فلاحی اقدامات کی نیتی ایوگ مرکز اور وزیر اعظم کے دفتر کے بشمول کئی گوشوں نے تعریف و تحسین کی ہے ۔ انہوں نے ٹی آر ایس حکومت کے مختلف فلاحی اقدامات اور اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے جن پر عمل کیا جارہا ہے کہا کہ اس پس منظر میں حکومت پر تنقید کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعمیری تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT