Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / الزامات کا شکار خاتون کی خودسوزی

الزامات کا شکار خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد ۔ 10 اکٹوبر (سیاست نیوز) پڑوسن کی دلشکنی اور ناجائز تعلقات کے الزامات سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودسوزی کرلی۔ یہ واقعہ صنعت نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 35 سالہ بی لکشمی نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ شوہر کی موت کے بعد لکشمی ایک شیڈ کی دیکھ بحال کرتے ہوئے اپنے بچوں اور اپنے گھریلو اخراجات برداشت کرتی تھی۔ اس شیڈ میں ایک واٹر ٹینکر آیا کرتا تھا جس کا ڈرائیور اس خاتون کی جھونپڑی میں اکثر ٹی وی دیکھتے ہوئے وقت گذاری کرتا تھا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ اس بات پر لکشمی کی پڑوسن نے اس ڈرائیور سے ناجائز تعلقات کے الزامات لگاتے ہوئے جھگڑا کیا، جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودسوزی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT