Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / الشباب نے جاسوسی کے الزام میں چھ لوگوں کو گولی مار دی

الشباب نے جاسوسی کے الزام میں چھ لوگوں کو گولی مار دی

موگادیشو۔ 11 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ کی دہشت گرد تنظیم الشباب نے  چھ لوگوں کو سزائے موت دیدی ہے ، جن کیخلاف اس نے جاسوسی کا الزام لگایا تھا ۔ دہشت گرد تنظیم نے ان میں سے ایک کا سرقلم کردیا،جس کے بارے میں اسے امریکہ کو اطلاع دینے کا شبہ تھا۔مقتول لوگوں میں الشباب کا سابق سربراہ بھی شامل ہے ۔ باقی پانچ کو اس نے گولی سے اڑا دیا ۔ الشباب 2011 سے صومالیہ کے مغرب نواز حکومت کو معزول کرکے ملک میں شر عی قانون نافذ کرنے کیلئے سرگرم ہے ۔ افریقی یونین کی فوج اس کو موگادیشو سے پسپا کر چکی ہے ۔ گزشتہ سال اس کو جنوبی صومالیہ سے بھی نکال دیا گیا تھا۔ الشباب کے ریڈیو کے مطابق چاروں افراد کو کل سزائے موت دے دی گئی۔ ان کے خلاف الزام تھا کہ وہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے ،کینیا اور صومالیہ کے لئے کام کر رہے تھے ۔جس کا سر قلم کیا گیا اس کا نام محمد عدن نور بتایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT