Monday , August 21 2017
Home / پاکستان / الطاف حسین کیخلاف شواہد برطانیہ بھجوانے کا فیصلہ

الطاف حسین کیخلاف شواہد برطانیہ بھجوانے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی وزارتِ داخلہ کے ایک اہلکار کے مطابق وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی پاکستان مخالف اور نفرت انگیز تقاریر پر مبنی شواہد برطانوی حکومت کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اْن کے خلاف لندن میں کارروائی کی جا سکے۔ اس ریفرنس کی منظوری کا فیصلہ چہارشنبہ کو اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں ایک اعلی سطح کے اجلاس میں دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کراچی میں الطاف کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ پاکستان میں قانونی اور آئینی کیس چلیں گے مگر چونکہ تقریر کرنے والی شخصیت غیر ملک میں ہیں اور غیر ملکی شہری بھی ہیں تو اس حوالے سے برطانیہ کی وزارتِ داخلہ کے اعلیٰ حکام سے رابطہ ہو گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT