Monday , July 24 2017
Home / ہندوستان / العوامیہ پر سعودی سیکورٹی اہلکاروں کا حملہ

العوامیہ پر سعودی سیکورٹی اہلکاروں کا حملہ

العوامیہ ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے مشرقی شہر العوامیہ کے محلے الزارہ میں بھی عام شہریوں کے گھروں پر حملہ کیا ہے۔  العوامیہ میں کئی مساجد اور امام بارگاہوں پر بھی حملہ کر کے انہیں منہدم کر دیا-اس درمیان سعودی وزارت داخلہ نے سیکورٹی فورس کے ہاتھوں العوامیہ کے محلے المسورہ میں رہائشی مکانات کو منہدم کئے جانے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو تخریب کار اور مفسد فی الارض قرار دیا اور کہا کہ مکانات کے انہدام کے خلاف اعتراض کرنے والوں کو گرفتار کر کے علاقے میں امن بحال کیا جا رہا ہے-سعودی عرب کی حکومت گذشتہ فروری کے مہینے سے العوامیہ کے تاریخی محلے المسورہ کی تعمیر نو کے بہانے اس علاقے کے باشندوں کو وہاں سے بے گھر کر رہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT