Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / القاعدہ ، داعش کا خطرہ بڑھ رہا ہے افغان سلامتی مشیر کا بیان

القاعدہ ، داعش کا خطرہ بڑھ رہا ہے افغان سلامتی مشیر کا بیان

کابل ، 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر محمد حنیف کے مطابق ملک میں القاعدہ نے ایک مرتبہ پھر اپنے قدم جما لیے ہیں، اور شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش پہلے سے زیادہ بڑا خطرہ بن کر ابھر رہی ہے۔ انہوں نے پاکستانی علاقے شمالی وزیرستان میں سرگرم حقانی نیٹ ورک پر بھی الزام لگایا کہ وہ افغانستان میں شورش برپا کر رہی ہے۔ محمد حنیف کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب افغانستان کے شمالی علاقوں میں طالبان کے حملوں میں شدت آچکی ہے، اور امریکی صدر براک اوباما افغانستان سے مکمل طور پر اپنی افواج کے انخلاء کے فیصلے کو تبدیل کر چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT