Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / القاعدہ اور دولت اسلامیہ کے 17 مبینہ ارکان پر فرد جرم

القاعدہ اور دولت اسلامیہ کے 17 مبینہ ارکان پر فرد جرم

نئی دہلی۔10 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے آج 17 ملزمین پر فرد جرم عائد کردیا جن میں سے 12 فرار ہیں مبینہ طور پر انہوں نے ہندوستانی نوجوانوں کو القاعدہ اور دولت اسلامیہ میں تقرر کے لئے بھرتی کرنے کی کوشش کی تھی اور دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا برسغیر ہند میں شعبہ قائم کیا تھا۔ اپنی قطعی رپورٹ میں جو ایڈیشنل سیشن جج رتیش سنگھ کو پیش کی گئی۔ خصوصی شعبہ دہلی پولیس نے گرفتار شدہ ملزمین محمد آصف، ظفر مسعود، محمد عبدالرحمن، سید انظر شاہ اور عبدالسمیع پر الزام عائد کیا کہ وہ قانون انسداد غیر قانونی سرگرمیاں کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔ 17 افراد پر مختلف جرائم کے لئے قانون تعزیرات ہند کے مختلف دفعات کے تحت فرد جرم داخل کی گئی ہے۔ تحقیقاتی محکمہ نے الزام عائد کیا کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ ہندوستان میں اپنا اڈا قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے اور مغربی یو پی کے اضلاع کے چند نوجوان اس کی طرف راغب بھی ہوچکے ہیں اور پہلے ہی سے اس تنظیم میں شمولیت کے لئے پاکستان روانہ ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT