Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / القاعدہ کا روپوش حملہ آوربالآخر گرفتار

القاعدہ کا روپوش حملہ آوربالآخر گرفتار

انقرہ ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترک میڈیا میں گشت کررہی ایک رپورٹ کے مطابق استنبول میں 2003ء میں  ایچ ایس بی سی بینک پر بم حملہ میں مبینہ طور پر ملوث ایک روپوش ملزم جس کے غیاب میں سزائے قید سنائی گئی تھی، اسے گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے پاس القاعدہ کی رکنیت تھی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی اناطولو کے مطابق گرفتار شدہ ملزم کی شناخت صرف زیڈ سی کی حیثیت سے کی گئی جسے ترکی کے صوبہ سانکیری کے ایک موضع سے گرفتار کیا گیا جو وہاں مسجد کے عبوری امام کی  حیثیت سے رہائش پذیر تھا۔ دوسری طرف خانگی ڈی ایچ اے ایجنسی نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ زیڈ سی حملہ میں اس کے رول پر چلائے جانے والے مقدمہ کے دوران ہی افغانستان فرار ہوگیا تھا۔ القاعدہ نیٹ ورک کارکن ہونے کی پاداش میں اس پر مقدمہ چلایا گیا اور چھ سال کی سزائے قید دی گئی۔ 2003ء میں استنبول میں القاعدہ نے حملہ کرتے ہوئے ایچ ایس بی سی بینک دو یہودی عبادت گاہوں اور برطانوی قونصل خانے کو نشانہ بنایا تھا جس میں 57 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT