Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / القاعدہ کا مبینہ فینانسر گرفتار

القاعدہ کا مبینہ فینانسر گرفتار

نئی دہلی ۔ /17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے ایک 39 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ۔ اس پر الزام ہے کہ وہ برصغیر ہند میں القاعدہ کو مالیہ فراہم کررہا تھا ۔ پولیس نے آج کہا کہ اس طرح القاعدہ کے ایک شعبہ کو تباہ کردیا گیا ہے ۔ یہ اس سلسلے کی تیسری گرفتاری ہے ۔ قبل ازیں ظفر مسعود کو محلہ دیپا سرائے یو پی ضلع سنبھل سے کل رات گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے خلاف غیرقانونی سرگرمیاں (انسداد )قانون کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔مسعود کے علاوہ سنبھل کے ہی متوطن ایک اور شخص محمد آصف کو بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔ مسعود اور آصف کو تفتیش کیلئے نئی دہلی منتقل کیا گیا۔ تاہم تفتیش کے نتائج کا ہنوز اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT