Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / القاعدہ کو میٹریل سپورٹ فراہم کرنے دو ہندوستانی بھائیوں کیخلاف عدالتی کارروائی

القاعدہ کو میٹریل سپورٹ فراہم کرنے دو ہندوستانی بھائیوں کیخلاف عدالتی کارروائی

واشنگٹن ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دو ہندوستانی بھائیوں کو امریکہ کی ایک عدالت نے مقتول القاعدہ قائد انور الاولاقی کو پرتشدد جہاد برپا کرنے کیلئے میٹریل سپورٹ دینے کا قصور وار پایا ہے جو دیگر دو افراد کے ساتھ ملزمین کی فہرست میں شامل ہیں۔ ہندوستانیوں کے نام یحییٰ فاروق محمد اور ابراہیم زبیر محمد بتائے گئے ہیں جن کی عمریں بالترتیب 37 اور 36 سال ہے۔ دیگر دو کے نام 35 سالہ آصف احمد سلیم اور ان کا بھائی 40 سالہ سلطان روم سلیم ہے۔ ان چاروں پر الزام عائد کیا گیا ہیکہ انہوں نے القاعدہ کو میٹریل سپورٹ فراہم کیا اور اس سازش کا حصہ تھے جس کے تحت القاعدہ کو سازوسامان پہنچایا گیا۔ فاروق اور ابراہیم کو بینک دھوکہ دہی کا ملزم بھی قرار دیا گیا ہے جنہوں نے بینک کو ہزاروں ڈالرس کا چونا لگایا اور رقم القاعدہ کو فراہم کی۔

TOPPOPULARRECENT