Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / القاعدہ کے مشتبہ کارکنوں سے یو پی اے ٹی ایس کی پوچھ گچھ

القاعدہ کے مشتبہ کارکنوں سے یو پی اے ٹی ایس کی پوچھ گچھ

لکھنؤ /18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے آج القاعدہ کے دو مشتبہ کارکنوں سے پوچھ گچھ کی۔ سنبھل سے تعلق رکھنے والے ان دونوں کارکنوں کو دہلی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اہم اور حساس مواد بھی پیش کیا گیا۔ یو پی اے ٹی ایس نے آصف سے بھی پوچھ گچھ کی، جسے دہلی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ظفر مسعود کو کل سنبھل میں گرفتار کیا گیا۔ دہلی پولیس کے آئی جی لاء اینڈ آرڈر اے ستیش گنیش نے کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران بعض اہم معلومات حاصل ہوئے ہیں۔ اے ٹی ایس اس کیس کے سلسلے میں دہلی پولیس سے مسلسل ربط رکھے ہوئے ہے۔ 41 سالہ محمد آصف کا تعلق شمال مشرقی دہلی کے سیلم پوری سے ہے، جب کہ ظفر مسعود ضلع سنبھل سے تعلق رکھتا ہے۔ آصف کو برصغیر ہند میں القاعدہ کا امیر مانا جاتا ہے۔ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ القاعدہ کے لئے نئے ارکان بھرتی کرے اور انھیں تربیت دے۔ پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ آصف کا تعلق بھی ضلع سنبھل میں دیپ سرائے محلہ سے ہے۔

TOPPOPULARRECENT