Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / “اللہ اکبر” کا نعرہ استعمال کرنے پر برطانوی پولیس کی معذرت

“اللہ اکبر” کا نعرہ استعمال کرنے پر برطانوی پولیس کی معذرت

لندن۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی پولیس نے مانچسٹر میں ایک تجارتی مرکز کے اندر دہشت گرد حملے سے نمٹنے کی مشق کے دوران ” اللہ اکبر” کا نعرہ استعمال کرنے پر معذرت کر لی ہے۔ پولیس حکام نے واضح طور پر اسلام اور دہشت گردی کے درمیان ربط پیدا کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔برطانوی ٹی وی چیانلوں پر نشر ہونے والی تربیتی ویڈیو میں چہرے پر ماسک پہنے کالے کپڑوں میں ملبوس شخص کو چار مرتبہ ” اللہ اکبر” کا نعرہ لگاتے ہوئے ایک تجارتی مرکز پر دھاوا بولتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کے بعد ایک چھوٹا سے دھماکا ہوتا ہے اور وہ شخص زمین پر گر جاتا ہے۔مانچسٹر پولیس کے کمشنر گیری شیون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “غوروخوض کے بعد ہم اس فیصلے پر پہنچے ہیں کہ ایک خودکش حملے سے متعلق تربیت سے قبل مذہبی وابستگی کے ایک ایسے جملے کا استعمال کسی طور مناسب نہ تھا جو اس مشق کو واضح طور پر اسلام سے جوڑ دے”۔

TOPPOPULARRECENT