Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اللہ سے رجوع ہونے مسلمانوں کو تلقین

اللہ سے رجوع ہونے مسلمانوں کو تلقین

بگدل میں جلسہ ، ڈاکٹر شاہ محمد ادریس احمد قادری کا خطاب
بگدل /25 اگست ( دکن نیوز ) اسلام کے حیات آفرین پیغام نے اس بات کی تعلیم دی کہ وہ اپنے رب کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کریں وہیں اس بات کا بھی حکم دیا کہ وہ رجوع ہوں اس لئے مبارکباد کے مستحق ہیں وہ مسلمان جنہوں نے دن و رات کے اوقات میں نمازوں کے اہتمام کے ذریعہ اللہ سے رجوع ہوکر اپنے میں خشیت الہی پیدا کی ایسے افراد کو اللہ پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور جب وہ روز قیامت آئیں گے تو اس وقت لوگ حیران ہوجائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر شاہ خلیفہ محمد ادریس احمد قادری سجادہ نشین آستانہ قادریہ بگدل شریف نے جلسہ فیضان اولیاء سے کیا ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہ خلیفہ محمد ادریس احمد قادری حالیہ دنوں میں بغداد شریف سے واپس ہوئے اور ان کی مریدین و معتقدین نے ان کی بکثرت گلپوشی کی ۔ اس موقع پر مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ، مولانا ساجد حسین رضوی ، مولانا عبدالحمید رحمانی چشتی ، مولانا مفتی سراج الدین قادری و دیگر علماء کرام و مشائخین عظام موجود تھے اور انہوں نے خطاب بھی کیا ۔ ان مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ اولیائے کرام کی تعلیمات کا ایک ایک پہلو بڑا درخشاں ہے اور اس کے ذریعہ اپنے دلوں میں اللہ سے اور رسول اکرم کی محبت پیدا ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء کو ہمیشہ سے یہ فکر رہتی کہ ایسے بندے جو اللہ اور رسول ﷺ کی تعلیمات سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں انہیں قریب لائیں جس کیلئے انہوں نے اقطاع عالم میں اسفار  بھی کئے اور خود روایتوں میں آتا ہے کہ جس ملک میں ہم اپنی زندگی گذار رہے ہیں یہ اولیاء اللہ کا مسکن رہا ہے ۔ ڈاکٹر شاہ خلیفہ محمد ادریس قادری نے دعاء کی ۔
٭٭٭

TOPPOPULARRECENT