Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / الوال اور جیڈی میٹلہ میں دو خواتین کی خودکشی

الوال اور جیڈی میٹلہ میں دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد 11 ڈسمبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقوں الوال اور ادی بٹلہ حدود میں پیش آئے دو علیحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی۔ شوہر کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک خاتون اور شوہر کو ہراسانی نے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ الوال پولیس کے مطابق 22 سالہ سندھیا جو الوال علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی کل یہ خاتون کام میں مصروف تھی اور اپنے بچوں کو اسکول روانہ کرنے کے لئے اس نے ان کا ٹفن باکس بھی تیار کیا تاہم اس دوران خاتون کے ہاتھوں ٹفن باکس زمین پر گر گیا۔ اس بات کا سندھیا کے شوہر سرینواس نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا اور اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے گیا لیکن جب واپس اپنے مکان پہونچا تو اس کی بیوی سندھیا نے خودسوزی کرلی۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران سندھیا کل رات فوت ہوگئی۔ آدی بٹلہ پولیس کے مطابق 27 سالہ مانسا جو ابراہیم پٹنم علاقہ کے ساکن سدھاکر ریڈی کی بیوی تھی ، ان کی شادی سال 2007 ء میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے میں ذرائع کے مطابق مانسا کو زائد جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا جس سے تنگ آکر خاتون نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کیا جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں خاتون علاج کے دوران فوت ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT