Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / الوال میں خاتون کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

الوال میں خاتون کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد۔/18جون، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ الوال میں ایک خاتون ڈاکٹر نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ الوال پولیس کے حدود میں پیش آیا جہاں 26سالہ ڈاکٹر انوشا نے انتہائی اقدام کیا۔انوشا منجیرا کالونی الوال علاقہ کے ساکن رادھے شام کی بیٹی تھی جس کا آبائی مقام ضلع عادل آباد بتایا گیا ہے۔ انوشا کی خودکشی کی وجوہات کو اس کا ذہنی تناؤ قرار دیا جارہا ہے۔ اس خاتون ڈاکٹر نے دو مرتبہ پی جی انٹرنس ٹسٹ لکھا تھا تاہم وہ دو مرتبہ بھی ناکام رہی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT