Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / الوال کے وینکٹا پورم کے ایک گودام میں بڑے پیمانہ پر آتشزدگی

الوال کے وینکٹا پورم کے ایک گودام میں بڑے پیمانہ پر آتشزدگی

حیدرآباد11دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)تلنگانہ کے شہر سکندرآباد کے الوال کے وینکٹا پورم میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈس کے اہلکار وہاں پہونچے اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ یہ واقعہ کل رات دیر گئے پیش آیا جس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ہوا ہے ۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔اس گودام میں کیمیکل کی تیاری کی جاتی ہے اسی لئے آگ تیزی سے پھیل گئی اور اس کو بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔الوال اور میڑچل سے تین فائر انجنوں نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ اس خطرناک آگ سے مقامی افراد خوف زدہ ہوگئے ۔ بیگم پیٹ اور سکندرآباد سے بھی فائر انجن کو طلب کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT