Friday , May 26 2017
Home / ہندوستان / الور زدوکوب واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

الور زدوکوب واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جئے پور ۔ 10 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انسانی حقوق کارکنوں نے پہلو خان کی زدوکوب کے خلاف آج احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کارکنوں اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے بشمول پی یو سی ایل گاندھی سرکل پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مقدمہ میں ملوث تمام افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ پی یو سی ایل کی جنرل سکریٹری کویتا سریواستو نے ریاستی وزیر داخلہ گلاب چند کٹاریا کے استعفیٰ اور واقعہ کے بارے میں بیان دینے کے علاوہ پہلو خان کے ورثاء کو ایک کروڑ روپئے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔ پہلو خان بعد ازاں دواخانہ میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT