Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / الکٹرک شاک لگنے سے چھ منزلہ عمارت میں آگ

الکٹرک شاک لگنے سے چھ منزلہ عمارت میں آگ

شمس آباد /14 جون ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں نیشنل ہائی وے پر واقع انوپما ریسیڈنسی میں الکٹرک شاپ لگنے سے چھ منزلہ عمارت میں آگ لگی ۔ اطلاع ملتے ہی فائر انجن کو طلب کیا گیا چار فائر انجنوں نے آگ پر قابو پایا ۔ شمس آباد ڈی سی پی ، پی وی پدمجا نے مقام کا معائنہ کیا اور بتایا کہ گراؤنڈ فلور پر دواخانہ چلایا جارہا تھا ۔ جس میں الکٹرک شاک لگنے سے آگ پوری عمارت میں پھیل گئی ۔ بالائی عمارتوں میں موجود لاج میں موجود تقریباً 50 افراد آگ کے دھنواں پھیلتا دیکھ کر نیچے نہیں اترسکے اور چھت پر گھنٹوں انتظار کیا ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر عمارت تعمیر کی گئی اور اس میں لاج اور دواخانہ چلایا جارہا ہے ۔ جس کی مکمل تحقیقات کرنے کے بعد مالک مکان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT