Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / الگ الگ واقعات میں دو کمسنوں کی موت

الگ الگ واقعات میں دو کمسنوں کی موت

حیدرآباد /29 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ حیات نگر میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو کمسن بچے فوت ہوگئے ۔ جس میں ایک لڑکی بتائی گئی ہے ۔ جو کچرہ جلانے کے دوران پیش آئے حادثہ میں فوت ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس نے بتایا کہ 6 سالہ ویشالی جو حیات نگر علاقہ کے ساکن سائی بابا کی بیٹی تھی ۔ جماعت اول کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ یہ لڑکی 21 اکٹوبر کے دن اپنے مکان کے قریب کچرہ جلانے کی کوشش میں تھی کہ اچانک حادثاتی طور پر جھلس گئی ۔ جس کو فوری علاج کے دوران ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی حیات نگر میں پیش آئے ایک اور واقعہ میں ساڑھے چھ سالہ جیون سرویک عرف دھیرج عمارت کی دوسری منزل سے گرکر فوت ہوگیا ۔ دھیرج جے پرکاش نامی شخص کا بیٹا تھا جو شانتی نگر حیات نگر میں رہتا تھا ۔ 21 اکٹوبر کے دن دھیرج عمارت کی دوسری منزل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT