Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / الیسٹر کک نے گراہم گوچ کا ریکارڈ توڑ دیا

الیسٹر کک نے گراہم گوچ کا ریکارڈ توڑ دیا

شارجہ ۔3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کپتان الیسٹر کک سابق بیٹسمین گراہم گوچ کو ایک ریکارڈ سے محروم کرتے ہوئے انگلینڈ کی جانب سے کیلنڈر ایئر میں بطور کپتان 1294 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئے جیسا کہ  گراہم گوچ نے 1990 میں 1264رنز بنائے تھے۔ یہ تیسرا موقع ہے کہ جب کیلنڈر ایئر میں الیسٹرکک نے 1200 سے زاید رنز اسکور کئے ہیں جن کا کیلنڈر سال میں زیادہ رنز بنانے والے عالمی کپتانوں میں ساتواں اور انگلینڈ کی جانب سے چھٹا نمبر ہے۔ میتھیو ہیڈن اور رکی پونٹنگ بھی یہ اعزاز رکھتے ہیں۔ جنوبی افریقی بیٹسمین گرائم اسمتھ 2008 میں کیلنڈر ایئر کے دوران بطور کپتان 1656رنز بنا کر پہلے مقام پرہیں۔ انگلینڈ کیلئے مائیکل وان،کیون پیٹرسن، جوناتھن ٹروٹ، مارکس ٹریسکوتھک اور ڈینس ایمس بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT