Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / الیسٹر کک کو 6 مقامات کا فائدہ

الیسٹر کک کو 6 مقامات کا فائدہ

دبئی۔19 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹسٹ کرکٹ کی نئی درجہ بندی جاری کردی۔ اسٹیون اسمتھ بیٹنگ میں 910 نشانات کے  ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کیخلاف ابوظہبی ٹسٹ میں 83اور 33رنز ناٹ آوٹ کی اننگز نے جو روٹ کو ایک نمبر کی ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈویلیئرز دوسرے سے تیسرے نمبر اور ہاشم آملہ چوتھے نمبر پر پر ہیں۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹسٹ رنز بنانے والے یونس خان 819 نشانات کے ساتھ چھٹے مقام پر موجود ہیں۔ پاکستان کے خلاف 263 رنز کی شاندار اننگز نے انگش کپتان الیسٹر کک کو آٹھویں مقام پر پہنچا دیا ہے جب کہ شعیب ملک 5سال اور 42ٹسٹ میچوں کے بعد ٹیم میں آئے اور انگلینڈ کے خلاف 245 رنز کی اننگز کھیل کر آئی سی سی درجہ بندی میں دوبارہ شامل ہو گئے ہیں اور ان کا نمبر 53 ہے۔ بولنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین اور انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ بدستور پہلے اور دوسرے جبکہ جیمز اینڈرسن تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT