Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / الیکس اور روٹ کی سنچریاں‘انگلینڈ کی کلین سوئپ

الیکس اور روٹ کی سنچریاں‘انگلینڈ کی کلین سوئپ

برج ٹاؤن۔10 مارچ (سیاست ڈاٹ کا م )  تیسر ے ونڈے میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 186رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ ایان مورگن کی زیرقیادت انگلش ٹیم  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 328 رنز اسکور کئے۔ الیکس ہیلز اور جوروٹ کے طاقتور شاٹس کا کیریبین بالرز کے پاس کوئی توڑ نہ تھا۔ دونوں بیٹسمینوں کے درمیان دوسری وکٹ کیلئے 192رنز کی بیش قیمت شراکت داری قائم ہوئی۔ اس دوران الیکس ہیلز نے ونڈے کیریئر کی پانچویں سنچری بنائی تو ان کے ساتھی کھلاڑی جو روٹ کو مقامی شائقین نے نویں سنچری پر بھرپور داد دی۔دونوں بیٹسمینوں کو الزاری جوزف نے وکٹ چھوڑنے پر مجبور کیا۔ الیکس ہیلز 110اور جوروٹ 101رنز بنانے کے بعد میدان سے واپس گئے۔ بین اسٹوکس 34، جیسن روئے 17 اور کرس ووکس 13رنز ہی بنا سکے۔ الزاری جوزف نے 76رنز  برداشت کرتے ہوئے چار وکٹیں اپنے نام درج کروائیں جبکہ جیسن ہولڈر کو 41 رنز دے کر تین وکٹیں لینے کا موقع ملا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کے  بیٹسمینوں ہمالیائی اسکور کے تعاقب میں ناکام رہے اور ساری ٹیم  محض 142رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جوناتھن کارٹر46رنز کے ساتھ بھرپور مزاحمت کرتے نظر آئے جبکہ الزاری جوزف نے ناٹ آؤٹ 22 رنز کا اضافہ کیا۔ چھ کھلاڑیوں دہرا ہندسہ عبور نہ کرسکے۔ کرس ووکس اور لیام پلنکٹ نے فی کس تین وکٹیں حاصل کی۔ بہترین کھیل کے مظاہرے پر الیکس ہیلز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT