Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / الیکشن کمیشن میں شردیادو کی تازہ درخواست

الیکشن کمیشن میں شردیادو کی تازہ درخواست

نئی د ہلی ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی یو کے شردیادو گروپ نے آج الیکشن کمیشن کے اجلاس پر پارٹی کی انتخابی علامت کیلئے تازہ دعویٰ پیش کیا اور 4 ہفتہ کی مہلت طلب کی تاکہ متعلقہ دستاویزات داخل کی جاسکیں۔ الیکشن کمیشن نے منگل کے دن سابقہ درخواست پر کوئی کارروائی کرنے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ اس کی تائید میں ضروری دستاویزات کا فقدان ہے۔ شردیادو کے قریبی بااعتماد ساتھی ارون کمار سریواستو اور پارٹی کے جنرل سکریٹری نے صدر نتیش کمار کو ان کے عہدہ سے ہٹا دینے کا ادعا ایک پریس کانفرنس میں پیش کیا جبکہ پارٹی کی قومی عاملہ کا اجلاس اتوار کے دن نئی دہلی میں مقرر ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT