Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / الیکشن کمیشن میں مایاوتی مخالف شکایت

الیکشن کمیشن میں مایاوتی مخالف شکایت

نئی دہلی۔9 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی اترپردیش مجلس عاملہ کے رکن نیرج شنکر سکسینہ نے شکایت درج کرواتے ہوئے مایاوتی کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے اور بی ایس پی کی رجسٹریشن کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس شکایت میں سپریم کورٹ کے حالیہ حکم کا ذکر کیا گیا جس میں مذہب اور ذات کی بنیاد پر ووٹ نہیں مانگے جانے کی بات کہی گئی ہے ۔شکایت کنندہ نے کہا ہے کہ بی ایس پی صدر نے 3 جنوری کولکھنو میں پریس کانفرنس میں اترپردیش اسمبلی الیکشن میں پارٹی کے امیدواروں کی ایک فہرست جاری کی تھی۔ اس فہرست کو مایاوتی نے مذہب اور ذات کی بنیاد پر تقسیم کیا تھا۔ بی ایس پی صدر نے پارٹی کی طرف سے ایک کتابچہ بھی جاری کیا تھا جس میں بی ایس پی کو مسلمانوں کا سچا خیرخواہ بتاتے ہوئے پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی گئی تھی۔سکسینہ نے کہا کہ مایاوتی کا یہ بیان سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے اور عوامی نمائندگی قانون کے تحت جرم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT