Friday , October 20 2017
Home / سیاسیات / الیکشن کمیشن ٹیم کا آج دورہ کولکتہ

الیکشن کمیشن ٹیم کا آج دورہ کولکتہ

کولکتہ ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں دوسرے مرحلہ کی رائے دہی سے قبل الیکشن کمیشن کی مکمل بنچ کل کولکتہ کا ایک روزہ ورہ کرے گی اور اتوار کو دوسرے مرحلہ کے تحت 56 حلقوں میں ہونے والی رائے دہی کے انتظامات کا جائزہ لے گی۔ چیف الیکشن کمیشن نسیم زیدی کے زیرقیادت یہ بنچ اسٹیٹ چیف الیکٹورل آفیسر سنیل گپتا، ضلع حکام اور پولیس ذمہ داروں کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے بھی بات چیت کرے گی۔
بی جے پی پر فرقہ پرستی پھیلانے کا الزام : ممتا
ندن گھاٹ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ ہندوتوا کارڈ کھیلتے ہوئے اس ریاست کی پرامن فضاء کو مکدر کررہی ہے اور زعفرانی پارٹی کو فرقہ پرست سیاست کے ہتھکنڈے یا حربے استعمال کرنے کے خلاف سخت انتباہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حربوں سے بی جے پی کو اس ریاست میں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ممتابنرجی نے ضلع گدوان میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی اپنی فرقہ پرست سیاست کے ایک حصہ کے طور پر اس ریاست میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور فساد پھیلانے کے مقصد سے انتہائی سخت گیر ہندوتوا واد لارہی ہے۔ ہم فرقہ وارانہ کشیدگی یا فساد نہیں چاہتے۔ ہم پرامن ماحول میں ایک ساتھ رہنے چاہتے ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT