Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / الیکشن کمیشن کو رشوت کا کیس : 25 جولائی کو سنوائی

الیکشن کمیشن کو رشوت کا کیس : 25 جولائی کو سنوائی

نئی دہلی 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت نے آج فیصلہ کیاکہ اُس درمیانی شخص کے خلاف پولیس کے داخل کردہ چارج شیٹ پر غور کیا جائے گا جسے الیکشن کمیشن رشوت کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اِس کیس کا تعلق آل انڈیا انا ڈی ایم کے (اماں) گروپ کے لیڈر ٹی دیناکرن سے ہے۔ خصوصی جج پونم چودھری نے اِس کیس کو 25 جولائی پر ڈال دیا جب یہ دیکھا جائے گا کہ آیا فرد جرم کے ساتھ داخل کردہ دستاویزات مکمل ہیں یا نہیں۔ عدالت نے مبینہ دلال سکیش چندرشیکھر کی عدالتی تحویل میں 25 جولائی تک کیلئے توسیع کردی ۔ پولیس نے اِس کے خلاف 14 جولائی کو چارج شیٹ پیش کی تھی اور آج اُسے جیل سے پیشی کے وارنٹ پر لایا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT