Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / الیکشن کمیشن کی نوٹس پر ممتا بنرجی کا ردعمل

الیکشن کمیشن کی نوٹس پر ممتا بنرجی کا ردعمل

نئی دہلی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال چیف منسٹر ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن کی وجہ بتاؤ نوٹس کی وضاحت کی ہے۔ کمیشن نے یہ نوٹس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں جاری کی تھی۔ چیف سکریٹری نے پہلے جواب روانہ کیا تھا لیکن کمیشن نے اس کو مسترد کرکے نوٹس جاری کی تھی۔ نوٹس کے جواب دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے وضاحت کی ہے۔

 

ٹی ایم سی دہشت پھیلا رہی ہے، سی پی ایم کا الزام
کولکاتا ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ضلع مرشدآباد میں ایک سی پی آئی (ایم) پولنگ ایجنٹ کے قتل نے آج سی پی ایم اور ٹی ایم سی کے درمیان ایک دوسرے پر الزام آرائی کا سلسلہ چھیڑ دیا، جس میں بائیں بازو کی پارٹی نے دعویٰ کیا کہ ٹی ایم سی نے ’’دہشت کا ماحول‘‘ پیدا کررکھا ہے جبکہ ای سی ’’خاموش تماشائی‘‘ کے طور پر کام کررہا ہے۔ ٹی ایم سی نے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ یہ ہلاکت سی پی ایم اور کانگریس کے درمیان اختلافات کا شاخسانہ ہے۔ 35 سالہ سی پی ایم پولنگ ایجنٹ تہید الاسلام کا آج قتل ہوا اور نعش ضلع مرشدآباد میں دومکل اسمبلی نشست کے تحت شیباپاڑہ کے پولنگ بوتھ کے باہر دستیاب ہوئی، جہاں تیسری مرحلہ کی رائے دہی جاری ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں تہید الاسلام کی شناخت سی پی آئی (ایم) حامی کے طور پر کی گئی۔ سی پی ایم امیدوار اور سابق وزیر انیس الرحمن نے کہا کہ یہ ہلاکت پولنگ بوتھ کے باہر پھینکے گئے بموں کی زد میں آنے پر ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT