Tuesday , July 25 2017
Home / سیاسیات / الیکشن کمیشن کے چیالنج کو صرف این سی پی اور سی پی ایم نے قبول کیا

الیکشن کمیشن کے چیالنج کو صرف این سی پی اور سی پی ایم نے قبول کیا

نئی دہلی ۔ /26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی اور سی پی ایم صرف دو سیاسی پارٹیاں ہیں جنہوں نے الیکشن کمیشن کے ای وی ایم ہیکنگ کے چیالنج کو قبول کیا ہے ۔ حالانکہ عاپ اور بی ایس پی زور و شور سے ای وی ایم پر اعتراض کررہی تھیں ۔ الیکشن کمیشن نے آج شام اعلان کیا کہ این سی پی اور سی پی ایم نے ہی اس چیالنج کو قبول کرنے کی جرأت کی ہے ۔ آج درخواستیں دینے کا آخری دن تھا۔ آر جے ڈی کی درخواست ای میل کے ذریعہ 5.39 بجے شام وصول ہوئی اور اسے مسترد کردیا گیا کیونکہ یہ قطعی آخری مہلت 5 بجے شام کے بعد وصول ہوئی تھی ۔ مشینوں کو ہیک کرنے کیلئے دو کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے اور چیالنج قبول کرنے والی سیاسی پارٹیوں کو 4 گھنٹے کی مہلت دی جائے گی ۔ الیکشن کمیشن نے پورا پروگرام تیار کرلیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT