Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / الیکشن کے بعد صرف ترقی پر توجہ دیں : وینکیا نائیڈو

الیکشن کے بعد صرف ترقی پر توجہ دیں : وینکیا نائیڈو

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : مرکزی وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مابعد انتخابات ملک کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں اور سیاسی بھید بھاؤ سے دور رہیں انہوں نے کہا کہ سیاست صرف انتخابات میں ہونی چاہئے اور انتخابات کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو چاہئے کہ وہ ملک کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں ۔ یہاں قطب اللہ پور منڈل کے دیہات بورم پیٹ میں کسان گرام سبھا سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ٹی آر ایس اور بی جے پی کو سیاسی طور پر مختلف بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتیں عوامی کاز کی بھلائی کے لیے کام کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اے پی میں حکومت سے تعاون کررہی ہے ۔ نریندر مودی دیہی ترقی کو اولین ترجیح دیتے ہیں ۔ وزیر اعظم مودی نے شعبہ زراعت کے لیے متعدد اقدامات روبہ عمل لائے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT