Sunday , October 22 2017
Home / سیاسیات / الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں مبینہ ہیرپھیر کی شکایت پر سپریم کورٹ میں جمعہ کو سماعت

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں مبینہ ہیرپھیر کی شکایت پر سپریم کورٹ میں جمعہ کو سماعت

نئی دہلی ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے پانچ ریاستوں میں حالیہ اسمبلی انتخابات کے بشمول رائے دہی کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں مبینہ ہیرپھیر اور توڑجوڑ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے دائر کردہ ایک درخواست پر جمعہ کو سماعت کرنے سے اتفاق کرلیا۔ چیف جسٹس جگدیش سنگھ کھیہر کی قیادت میں  ایک بنچ نے مفاد عامہ کی ایک درخواست پر 24 مارچ کو سماعت مقرر کی ہے جس میں الیکشن کمیشن اور مرکز کو یہ ہدایت دینے کی استدعا کی گئی ہیکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں ہیرپھیر اور اس کے اندیشوں سے متعلق الزامات کی تحقیقات کی جائیں۔

TOPPOPULARRECENT