Thursday , July 27 2017
Home / Top Stories / الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں اُلٹ پھیر :مایاوتی

الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں اُلٹ پھیر :مایاوتی

تحقیقات کرانے ایس پی اور کانگریس کا مطالبہ
لکھنو ؍ نئی دہلی ۔11 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) اُترپردیش انتخابات میں شکست سے دوچار بہوجن سماج پارٹی نے الکٹرانک ووٹنگ مشین میں اُلٹ پھیر کا الزام عائد کیا۔ سماج وادی پارٹی اور کانگریس نے بھی اس موقف کی تائید کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ، تاہم الیکشن کمیشن نے اس الزام کو مسترد کردیا ۔ بہوجن سماج پارٹی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ ووٹنگ مشین میں اس طرح کی اُلٹ پھیر کی گئی کہ کسی بھی پارٹی کو ووٹ کا بٹن دبانے پر یہ ووٹ سیدھے بی جے پی کے حق میں جارہا تھا ۔ انھوں نے کہاکہ اُترپردیش اور اُتراکھنڈ کے انتخابی نتائج حیران کن ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینس نے بی جے پی کے علاوہ دیگر پارٹیوں کو ڈالے گئے ووٹ قبول ہی نہیں کئے۔ سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے اس موقف کی تائید کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ان الزامات کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہئے ۔ الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ اُترپردیش اور اُتراکھنڈ انتخابات میں انتخابی عمل کیلئے جو طریقہ کار مقرر ہے اُس پر موثر عمل کیا گیا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں و امیدواروں کی موجودگی میں یہ مراحل طئے پائے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT