Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / الیکٹریشن کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

الیکٹریشن کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد ۔ /12 اگست (سیاست نیوز)  بونال تہوار میں لائیٹ لگانے کے دوران حادثہ کا شکار ہونے والے ایک الیکٹریشن سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ وائی وجئے کمار ساکن چکڑ پلی گزشتہ ہفتہ منعقدہ بونال تہوار میں وہ کھمبے پر فوکس لائیٹ نصب کررہا تھا کہ اتفاقی طور پر گرپڑا اور شدید زخمی ہوگیا ۔ وجئے کمار اپنے زخموں سے پریشان تھا اور اس حادثہ سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ انسپکٹر چکڑپلی مسٹر سدرشن نے بتایا کہ الیکٹریشن کی نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثہ کے حوالے کردیا اور اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT