Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / الیکٹریکل انجینئر کی جائیدادوں پر تقررات کا اعلان

الیکٹریکل انجینئر کی جائیدادوں پر تقررات کا اعلان

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( آئی این این ) : تلنگانہ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی ( ٹی ایچ پی ڈی سی ایل ) میں اسسٹنٹ انجینئر الیکٹریکل کی 201 جائیدادوں پر تقررات کے لیے آن لائن ادخال فارم کا آغاز 7 اکٹوبر 2015 سے ہوگا ۔ یہ بات ڈائرکٹر ٹی ایس پی ڈی سی ایل (ایچ آر ) جناب میر کمال الدین علی خاں نے بتائی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امیدوار کی تعلیمی قابلیت کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے الیکٹریکل یا الیکٹرانکس انجینئرنگ رہنا چاہئے ۔ دوران تقررات تحفظات کے قواعد پر عمل آوری ہوگی ۔ امیدوار کی حد عمر 18 تا 44 سال کے درمیان رہنا چاہئے ۔ درخواست گذار کو ادخال فارم کے دوران پراسسنگ فیس کے طور پر 120 روپئے ادا کرنا ہوگا ۔ جب کہ ایس سی / ایس ٹی ، بی سی اور جسمانی طور پر معذور امیدوار فیس سے استثنیٰ رہیں گے ۔ 29 اکٹوبر ادخال آن لائن فارم کی آخری تاریخ ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT