Tuesday , October 24 2017
Home / عرب دنیا / امارات میں منشیات اسمگل کرنے کی ایرانی سازش ناکام، کشتی ضبط

امارات میں منشیات اسمگل کرنے کی ایرانی سازش ناکام، کشتی ضبط

دبئی ۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کی پولیس نے ایران سے مملکت میں منشیات اسمگل کرنے کی سازش ناکام بناتے ہوئے ایک کشتی ضبط کی ہے  اور  متعدد افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔ امارات کے خبر رساں ادارے’’وام‘‘ کے مطابق پولیس نے شارجہ ریاست میں خالد بندرگاہ کے قریب کارروائی کرکے ایک کشتی قبضے میں لے لی تھی۔ کشتی کے ایرانی کپتان دو ایرانی شہریوں سمیت ایک درجن کے قریب افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نشہ آور بوٹی حشیش کی ساڑھے گیارہ کلو اور منشیات کی ایک لاکھ 42 ہزار 725 گولیاں کشتی میں چھپائی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ کشتی کے ’’بیلنس ٹینک‘‘ میں دو ایرانی مشتبہ اسمگلر چھپائے گئے تھے۔آکسیجن کی کمی اور ٹینکی درجہ حرارت میں اضافے کے باعث ان کی حالت غیر ہو گئی تھی اور وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں تھے۔

TOPPOPULARRECENT