Sunday , July 23 2017
Home / دنیا / امارات کو گیس کی سربراہی بند کرنے قطر کا اشارہ

امارات کو گیس کی سربراہی بند کرنے قطر کا اشارہ

دوحہ ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) قطر اور عرب ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دوحہ کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اپنے ملک سے متحدہ عرب امارات کو فراہم کی جانے والی گیس سپلائی کاٹنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔جمعرات کے روز فرانسیسی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قطر کے کوئی واضح مطالبات نہیں، تاہم کسی کو دوحہ کی خارجہ پالیسی میں مداخلت کا حق نہیں دیا جا سکتا۔قطری وزیر نے مزید کہا کہ سفارتکاری اب بھی قطر کا ترجیجی پلیٹ فارم ہے۔محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے خلیجی ریاست یو اے ای پر کاری ضرب لگاتے ہوئے الزام عاید کیا کہ تجارتی صورتحال کو سیاسی ٹول کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عندیہ ظاہر کیا کہ یو اے ای بجلی بنانے کیلئے جو گیس استعمال کرتا ہے اس کا چالیس فیصد قطر فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے ایران کی جانب سے قطر کو اشیائے خورنی فراہمی کی پیشکش کی تحسین کرتے ہوئے کہا تہران نے اس مقصد کیلئے اپنی تین بندرگاہیں مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT