Monday , October 23 2017
Home / عرب دنیا / امارات کے طیارہ میں سانپ دستیاب مسقط کیلئے پرواز منسوخ

امارات کے طیارہ میں سانپ دستیاب مسقط کیلئے پرواز منسوخ

دبئی ۔9 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امارات ایرلائینس کے ایک طیارہ میں سانپ پایا گیا جس کے نتیجہ میں مسقط سے دوبئی کیلئے مقررہ پرواز منسوخ کردی گئی ۔ خلیج ٹائمز کی خبر کے مطابق امارات کے طیارہ 0863 ای کے طیارہ میں گزشتہ روز مسافرین کے سوار ہونے سے قبل ایک سانپ برآمد ہوا جس کے بعد پرواز منسوخ کردی گئی ۔ امارات کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ ’’امارات یہ توثیق کرتی ہے کہ 8 جنوری کو مسقط سے دبئی پرواز کرنے والے طیارہ ای کے 0863 کی پرواز اس طیارہ میں مسافرین کے سوار ہونے سے قبل ایک سانپ کی موجودگی کا پتہ چلنے کے بعد منسوخ کردی گئی ‘‘ ۔ ترجمان نے مزید کہاکہ ’’انجینئرنگ اور صفائی کی ٹیمس طیارہ کی صفائی کیلئے کام کررہے ہیں‘‘ ۔ نومبر 2016 ء کے دوران بھی میکسیکو میں ایرومیکسیکو ایرلائنس کے طیارہ میں ایک بڑا سبز سانپ برآمد ہوا تھا جس کے سبب طیارہ میں سوار مسافر خوفزدہ ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT