Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اماموں و موذنین کی تنخواہوں کیلئے درخواستوں کی طلبی

اماموں و موذنین کی تنخواہوں کیلئے درخواستوں کی طلبی

قاضی پیٹ ۔ 17 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اللہ تعالی کے گھر کی دیکھ بھال اور امامت کے فرائض انجام دینے والے امام و موذنین کیلئے حکومت تلنگانہ نے ایک خصوصی جی او عمل میں لاتے ہوئے ہر ماہ ایک ہزار روپئے تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ درخواستیں آن لائن کے ذریعہ داخل کرتے ہوئے مقامی ویلفیر آفیسر کی موجودگی میں جانچ پڑتال کے بعد ہر ماہ بینک کے ذریعہ تنخواہ دی جائیگی ۔ اس سلسلہ میں مائناریٹی ویلفیر آفیسر بھاگیہ اماں نے بتایا کہ آن لائن درخواستیں مقامی ای سیوا سنٹر سے حاصل کر کے درخواست کی جانچ پڑتال کرنے کیلئے مائناریٹی آفس میں داخل کرنا ہوگا ۔ درخواستوں کے ساتھ مندرجہ ذیل دستاویزات داخل کریں۔ (1) بینک اکاونٹ ، (2) دو پاسپورٹ سائز فوٹو ،(3) مساجد کمیٹی کی تصدیق نامہ ، (4) آدھار کارڈ ، (5) ریسیڈنیشنل پروف ، آن لائن درخواست داخل کرنے کیلئے www.waqf.telanga.gov.in ، www.tsobmms.cgg.gov.in ان دو ویب سائیٹس کے ذریعہ مقامی مائناریٹی ویلفیر آفس صوبیداری ہنمکنڈہ میں داخل کئے جائیں ۔ درخواست کی آخری تاریخ ڈسمبر 30 ڈسمبر مقرر کی گئی ہے تمام آئمہ مساجد سے گزارش ہیکہ حکومت تلنگانہ کی اس اسکیم سے استفادہ حاصل کریں ۔ رابطہ کیلئے فون نمبرات 9848140631 ، 9963478958 ہے ۔

TOPPOPULARRECENT