Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / امام حرم سے معززین شہر کی ملاقات، محمد علی شبیر کی قیامگاہ پر ضیافت،فضیلۃ الشیخ کا اظہار ستائش

امام حرم سے معززین شہر کی ملاقات، محمد علی شبیر کی قیامگاہ پر ضیافت،فضیلۃ الشیخ کا اظہار ستائش

حیدرآباد۔/6اپریل، ( سیاست نیوز) امام حرم فضیلۃ الشیخ صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب نے آج شام قائد اپوزیشن قانون ساز کونسل جناب محمد علی شبیر کی قیامگاہ پر معززین شہر سے ملاقات کی۔ امام حرم نے حیدرآباد کی تاریخ اور اس کی روایات سے خود کو وابستہ کرتے ہوئے اہل حیدرآباد کے محبت و خلوص کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں آمد کے بعد انہیں جس محبت سے نوازا گیا وہ اسے بھُلا نہیں پائیں گے۔ امام حرم نے حیدرآباد میں امن، خوشحالی، ترقی اور ہم آہنگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جناب محمد علی شبیر نے امام حرم کا خیرمقدم کیا اور معززین کا اُن سے تعارف کرایا۔ امام حرم نے معززین سے ملاقات کے بعد عشائیہ میں بھی شرکت کی۔ معززین سے اس ملاقات کا اہتمام امام حرم کے دورہ حیدرآباد کے سلسلہ میں کیا گیا تھا۔

شیورام پلی میں مسجد مولانا حمید الدین عاقلؒ کے افتتاح کے بعد امام حرم جناب محمد علی شبیر کی قیامگاہ جوبلی ہلز پہنچے۔ اس خصوصی ملاقات کی تقریب میں ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی، ایڈیٹر ’سیاست‘ جناب زاہد علی خاں، ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو عبدالقیوم خاں، نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ جناب عامر علی خاں، کمشنر سٹی پولیس مسٹر ایم مہیندر ریڈی، صدر تلنگانہ پردیش کانگریس مسٹر اتم کمار ریڈی، قائد اپوزیشن و سابق وزیر داخلہ مسٹر کے جانا ریڈی، ارکان قانون ساز کونسل مسرس محمد سلیم، فاروق حسین، رکن اسمبلی مسٹر رام موہن ریڈی، مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ،  جناب رحیم الدین انصاری ناظم دارالعلوم حیدرآباد ،حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ العلماء تلنگانہ، مفتی غیاث رحمانی صدر جمعیتہ العلماء، جناب حامد محمد خاں امیر جماعت اسلامی تلنگانہ، جناب محمد اظہر الدین، مولانا فصیح الدین نظامی، حافظ محمد عثمان امام مکہ مسجد، مولانا غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ سابق صدرنشین وقف بورڈ، مولانا اشرف ( تبلیغی جماعت )، پیر شبیر نقشبندی، جناب عبداللہ علی بن محفوظ، جناب عرفان مسقطی صدر نشین مسقطی گروپ، جناب سید وقار الدین وائس چیرمین ریڈ روز گروپ، جناب الشیخ علی الجلاف چیرمین جلاف کمپنی دبئی، علی لرزی، جناب ظفر جاوید، صدر اقلیتی سل پردیش کانگریس مسٹر محمد فخر الدین، صدر گریٹر حیدرآباد اقلیتی سیل مسٹر عبداللہ سہیل، سابق ارکان بلدیہ مسرس محمد غوث، معراج محمد، مسٹر جابر پٹیل، مسٹر منان مسقطی، مسٹر ایاز احمد شبیبی ( جدہ ) اور دیگر معززین موجود تھے۔ جناب محمد علی شبیر کے فرزند مسٹر محمد الیاس نے امام حرم کو چاندی کی گھڑی بطور تحفہ پیش کی۔ جناب محمد علی شبیر کے برادران مسرس محمد زین العابدین، محمد نعیم الدین اور داماد ڈاکٹر سید محمد اکبر حسن نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

TOPPOPULARRECENT